ممبئی، یکم جنوری (یو این ائی) مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے سنیچر کو کہاکہ دو دنوں میں کووڈ۔
19کے معاملات میں دوگنا اضافہ ہونا ریاستی حکومت کے لئے تشویش کا موضوع ہے اور اگرآئندہ کچھ
دنوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو لاک ڈاون لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔
ریاست میں جمعہ کو کورونا کے 5368مریض ملے تھے اور 22مریضوں کی موت ہوگئی۔