نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج تسلیم کیا کہ کووڈ۔
19 کی عالمی وبا کے سبب جمہوری سیاست میں بڑی تبدیلی آئی گی اور سیاسی پارٹیوں کو تشہیر مہم میں دقتیں پیش آئیں
گی۔
مسٹر نڈا نے یہاں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی دوسری مدت کار کا ایک برس پورا ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے طرز زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔