بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی 19 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 48 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3.18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی کی تعداد 48،01،943 ہوگئی ہے جبکہ 3،18،465 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس نے تیزی سے پاؤں پھیلنا شروع
کردیاہے اور اب یہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4970 کیسز سامنے آئے اور 134 لوگوں کی موت ہوئی ہے. اسی مدت میں 2350 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں ملک میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،01،139 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3163 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 39،174 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔