the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ملک میں کوروناوائرس (کووڈ -19) کے تیزی سے ہو رہے پھیلاؤ کے پیش نظر سبھی کے داخلہ پر پابندی لگا دی ہے اور صرف انتہائی ضروری مقدمات کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے پیر کو طے کیا کہ اب تاحکم ثانی بے حد ضروری معاملات میں ہی سماعت ہوگی اور یہ سماعت بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گی۔
عدالت عظمی نے منگل



کی شام پانچ بجے تک تمام وکلاء کے چیمبر کو سیل کرنے کا حکم بھی دیا۔
جسٹس بوبڈے نے کہا کہ تمام وکلا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے چیمبر سے اپنی فائلیں اور دیگر کاغذات ہٹا لیں۔شام تک تمام چیمبر سیل کر دئیے جائیں گے۔
کورٹ نے کہا کہ اگلے حکم تک کسی’پیٹشنر اِن پرسن‘ کو معاملہ میں خود بحث کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عدالت نے تمام طرح کے داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔
عدالت نے کورٹ روم میں ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے ایک بڑا ٹیلی ویژن سیٹ لگایا ہے، جس کا لنک ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.