سری نگر، 21 مارچ (یو این آئی) لداخ یونین ٹریٹری میں مزید تین مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔
جن مزید تین مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے
دو کا تعلق لیہہ اور تیسرا کے تعلق کرگل سے ہے۔
لداخ کے کمشنر سکریٹری و حکومتی ترجمان رگزن سیمفل نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'مزید تین نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔