حیدرآباد3 فروری(یواین آئی)چین میں پھوٹ پڑے کرونا وائرس کے بعد حیدرآباد میں بھی چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور چین سے واپس ہونے والوں کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔
شہر کے گاندھی
اسپتال،فیوراسپتال،چیسٹ اسپتال میں خصوصی آئیسولیشن وارڈس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔
چین سے حیدرآباد واپس ہونے والوں کی طبی جانچ ایرپورٹ پر کی جارہی ہے اورمشتبہ افراد کو ان اسپتالوں سے رجوع کیاجارہا ہے۔