the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 مارچ (یواین آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے منگل کودیر رات دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ کر کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر جي شنکر نے ہوائی اڈے پر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کر کےموجودہ حالات کا جائزہ لیا اور بات چیت کی۔
وزیر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’ ہندوستان کام کرتا ہے کیونکہ بے شمار ہندوستانی رات دن، بارش-دھوپ میں کام کرتے ہیں۔ آج رات میں نے دہلی ہوائی اڈے پر جاکر امیگریشن،



صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کی، جس میں كووڈ -19 کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ صحت اور سیکورٹی حکام سے بات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والاجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 140 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.