نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کودیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے۔
کمیشن نے گذشتہ دنوں راجیہ سبھا کی 55 سیٹوں کے لیے 26 مارچ کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا،جس سے 37 امیدوار بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے تھے۔اب باقی 18 امیدواروں کے لئے 26 مارچ کو الیکشن ہونا تھا۔ان میں آندھرا پردیش، گجرات، منی پور، مدھیہ پردیش، اور جھارکھنڈ کے امیدوار شامل
ہیں۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ گیارہ مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کورونا وائرس کو دنیا بھر میں عالمی وبا کا اعلان کئے جانے کے بعد حکومت نے ملک میں تمام ریلوے سروسز اور ہوائی جہاز کی خدمات کو بند کر دی اور کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیاہے۔اسے دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا انتخابات کو ملتوی کیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔