حیدرآباد5 فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست میں اب تک کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے نظام آباد کے کیمپ آفس میں میڈیا
سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ریاست آنے والے ہر فرد کی طبی جانچ کروائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین سے آنے والے 52تلگو زبان بولنے والے افراد کے تمام طبی معائنے کروائے گئے۔