نئی دہلی،یکم جولائی (یواین آئی) ملک میں دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18،653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،85،493 ہوگئی ہے جس میں کورونا کے 18،653 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ پیر اور منگل کو
روزانہ وائرس کے کیسز میں کمی کی اطلاع ملی تھی ۔ جبکہ اتوار کے روز19،906کیسز، پیر کے روز 19،459 سے قدرے کم اور منگل کو 18،522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،400 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13،157 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ،اب صحتمند ہونے والوں کی مجموعی 3 لاکھ 47 ہزار 979 ہوچکی ہے۔ تاہم ، ملک میں کورونا وائرس کے 2،20،114 فعال کیسز اب بھی موجود ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ