نئی دہلی،11مارچ(یواین آئی)جان لیوا کورونا وائرس ،کووڈ 19 کے انفیکشن سے کیرالہ میں نئے آٹھ اور راجستھان اور دہلی میں ایک ایک نئے معاملے کی تصدیق ہونےسے ملک میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 60تک پہنچ
چکی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے 10نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ان میں آٹھ کیرالہ سے اور دہلی اور راجستھان سے ایک ایک ہے۔