: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 مئی ( یواین آئی )دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ - 19 ایک خوفناک شکل اختیار کر تی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا آٹھ ہزار ہو گئی ۔ وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور
ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 33 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ مسٹر جین نے بتایا کہ اس دوران 359 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7998 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ راحت کی بات ہے کہ 346 مریض صحت یا ب ہو ئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 2858 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت میں فی الحال 5034 ایکٹو کیسز ہیں۔