the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 25 اپریل ( یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر دنیا بھر میں مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 1.96 لاکھ افرا د ہلاک ہو چکے ہیں اور 27.91 لاکھ افراد متاثرہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا نے سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں مچائی ہے ۔ امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 8.91 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہے اور 51017 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئےاعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک 775 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 24506 افراد متاثر ہوئے ہیں ،



وہیں اس کے انفیکشن سے اب تک ملک میں 5063 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق یورپی ملک اٹلی کورو سے ہلاکتوں اور متاثرین کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اس انفیکشن کی وجہ اب تک 25969 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 1.93 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ وہیں سپین كووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔
یہاں اب تک 2.20 لاکھ افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 22524 افراد ہلاک ہو چکےہیں ۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی کورونا نے تباہی مچائی ہے ۔ فرانس میں اب تک 1.60 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 22278 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، وہیں جرمنی میں کورونا سے 1.55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5723 افراد نے جان گنوائی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.