نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے ودران سب سے زیادہ 18 افراد کیرالہ میں اور ایک شخص کی موت قومی راجدھانی دہلی میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہوئی ہے دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.48 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کو ملک میں 10,78,005 افراد کو ویکسین لگائی گئی منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی
طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے ودران 19 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہیں، اس کے ساتھ ہی ملک میں اس ہلاکت خیز وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 24 ہزار 260 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 2467 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار 710 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں فعال کیسزکی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔