: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 23 اپریل ( یواین آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کا قہر تیزی سے بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 26.22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 2،622،637 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 182،818 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک 708،798 افراد مکمل صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 21393 افراد اس وبا
سے متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک اس وائرس سے 681 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 4258 افراد صحت یا ب بھی ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں سائنس اینڈ انجینئرنگ کے سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 840476 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 46611 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 77366 افراد صحت یا بھی ہوئے ہیں ۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 25085 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 187327 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 54543 صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں ۔