بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 22 اپریل (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس’كووڈ 19‘ کا قہربڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 25.53 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2،553،310 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں
کی تعداد بڑھ کر 176،810 ہو گئی ہے. دنیا بھر میں اب تک 678،980 لوگ اس وبا سے مکمل طور شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 19984 افراد اس سے وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 640 افراد کی موت ہو چکی ہے. اب تک 3870 افراداس وبا سے بالکل ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔