the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ 5مئی (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد آج راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر سے وزارت اعلیٰ کاحلف لیا کورونا بحران کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کو بہت ہی محدود کیا گیا تھا   2مئی کو آئے نتائج میں ترنمول کانگریس نے 294میں سے 213سیٹوں پر ریکارڈ جیت حاصل کی تھی۔

ممتا بنرجی نے حلف لینے کے ممتا بنرجی نے بعد کہا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی۔گزشتہ تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے اس لئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ اب وہ تشدد کوبرداشت نہیں کریں گی ،میں تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ بنگال



تشدد اور جھڑپ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ سہ پہر تین بجےکورونا کی صورت حال پر ہنگامی میٹنگ کریں گی جس میں اہم فیصلے لئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ انتظامی ڈھانچے میں بھی کچھ تبدیلیاں اور افسران کا تبادلہ کیا جائے گا ۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ انتخابات کے بعد ریاست میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو ریاست میں انتخابات کے بعد کی صورتحال کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ چھوٹی بہن کی حیثیت سے ، میں توقع کروں گا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست میں انتخابات کے بعد ہونے والی جھڑپوں کو روکنے کے لئے ضروری اور فوری اقدامات کریں گی۔ بنگال میں انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ۔اس لئے اس پر قابو پانے کی کوشش ہے ۔اس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ فوری طور پر حالات کو قابو میں کریں گی چوں کہ لا اینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تھا اس لئے اس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ کردیا تھا۔اب میں مضبوط ہاتھوں سے اس میں تبدیلی لائوں گی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کروں گا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.