جنیوا 19 مئی (یواین آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وائرس (كووڈ -19) کے 93،324 سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں اور اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب تک 46 لاکھ سے زائد ہو
گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پیر کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4،618،821 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران كووڈ -19 سے متاثر 4،452 اموات کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کے اعداد و شمار 311،847 ہو گئے ہیں۔