بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 11 مئی ( یواین آئی) کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور عالمی سطح پر اب تک 40 لاکھ سے ز ائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 40،88،470 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،81،440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پہلی مرتبہ ایک دن میں چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبودکی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 67،152 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 20،917
افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
سي ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20،044 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13،29،203 ہوگئی ۔ اسی دوران 2347 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 79،5258 ہو گئی ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30560 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 2،10،070 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 کی وبا سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،24،390 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26221 افراد اس وباکے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں ۔