نئی دہلی، 2 مئی (یواین آئی) ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے اب تک بالترتیب 485، 236 اور 145 متاثرین کی موت ہوچکی ہے جو ملک بھرمیں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کا تقریبا 71 فیصد ہے۔ ان ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 18،946 ہے جو کل
متاثرین کا تقریبا 50 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 37،336 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1218 ہوچکی ہے. وہیں اب تک 9951 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔