حیدرآباد۔17مارچ (یو این آئی)کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکام پر عمل نہ کرنے پر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم
سی)کے ای وی ڈی ایم ونگ نے 66تجارتی اداروں بشمول جم اور دیگر کو مہربند کردیا۔
مئیر جی ایچ ایم سی مسٹر بی رام موہن اس وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کررہے ہیں۔