the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ماسکو،21 جولائی (اسپوتنک) روس کے سچیونووف یونیورسٹی میں کلینیکل ریسرچ سنٹر برائے میڈیسن کی سربراہ الینا سمولارکوک نے کہا کہ جن لوگوں پر کورونا ویکسین کا تجربہ کیا گیاہے ان کی وبا کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔
محترمہ سمولارکوک نے کہا ’’جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیا تھا اس سے ان کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ ویکسین کا ذاتی اثر پڑتا ہے اورعام طور پر اس میں کئی دن لگتے ہیں ‘‘۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ویکسین کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ قوت مدافعت کا پتہ چلا ہے اور یہ تین ہفتوں کے بعد چلتا



ہے۔
انہوں نے کہا’’اگر اس ویکسین کی تاثیر ثابت ہوجاتی ہے تو اس کی رجسٹریشن کرائی جائے گی اور پھر بڑے پیمانے پر تحقیقی کام شروع کیا جائے گا ، جس میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا جنہیں ٹیکہ لگایا جائے گا اور یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے گی کہ بیماری کی مزاحمت کو کب تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ ‘‘
قابل ذکر ہے کہ روس میں انسانوں پر کورونا ویکسین کی جانچ کے عمل کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوا۔ اس سے پہلے مرحلے میں جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیاتھا انہیں 15 جولائی کو اسپتال سے فارغ کردیا۔
اسپوتنک،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.