نئی دہلی، 08 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر صحت اور خاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ پورے ملک میں جلد ہی کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی جائے گی وزیر صحت نے جمعہ کے روز تملناڈو میں کورونا کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ جس طرح ملک میں پولیو کا خاتمہ کیا گیا ہے‘ کورونا کا بھی خاتمہ اسی
طرح کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کورونا کے خلاف عبوری محاذ پر سرگرم افراد، صفائی اہلکار، ڈاکٹر اور سکیورٹی اہلکار کو ٹیکہ کاری کی مہم کے پہلے مرحلے میں ترجیح ملے گی۔ انہوں نے کہا،’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ملک میں اتنے مختصر مدت میں ویکسین تیار کی گئی ہے۔ ہم نے اب اس کے ہنگامی استعمال کا لائیسنس جاری کر دیاہے‘۔