نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وبا کے علاج پر آنے والے خرچ کی اوپری حد طے کرنے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت کا موقف جاننا چاہا۔
جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت
والی تین رکنی بینچ نے ابھیشیک گوینکا کی عرضی سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اپنا موقف رکھے۔
عدالت نے سالسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ ایک ہفتے میں اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے کر آئیں۔