the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئي) سپریم کورٹ نے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے دہلی اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں کو نوٹس جاری کیا اور سرکاری اسپتالوں میں بدنظمی اور کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں کی بد انتظامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دہلی کے لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کی حالت زار پر عدالت نے اسپتال کی انتظامیہ کو ایک الگ نوٹس جاری کیا۔
جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا مناسب طریقے پر نہیں کیے جانے اور مرنے والے مریضوں کی لاشوں کا بے ترتیب انتظام کا ازخود نوٹس



لیتے ہوئے آج اس معاملے پر سماعت کی۔
عدالت عظمی نے دہلی میں کورونا کی جانچ میں کمی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں پہلے کی نسبت کم جانچ کی جارہی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جسٹس بھوشن نے کہا کہ "ہمیں میڈیا کی رپورٹوں میں مریضوں کی حالت زار کے بارے میں پتہ چل گیا ہے۔ مریضوں کو لاشوں کے ساتھ رہنا پڑرہا ہے"۔
عدالت عظمی نے کہا کہ مرکز ی حکومت نے 15 مارچ کو لاشوں کے انتظامات سے متعلق ایک رہنما ہدایت نامہ جاری کیا ہے، لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ عدالت نے دہلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، تمل ناڈو کو نوٹس جاری کیا۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 17 جون کو ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.