حیدرآباد27جنوری(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا مثبت پائی گئی حاملہ خاتون کی ڈاکٹرس نے نارمل زچگی کی۔
راجنا سرسلہ ضلع کے یلاریڈی پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر کے ڈاکٹرس نے
یہ کارنامہ انجام دیا۔
ضلع کے ویرلاپلی منڈل کے رنگم پیٹ کی رہنے والی خاتون رجیتا کو درد اٹھنے پر فوری طورپر اس کے رشتہ داروں نے اسپتال منتقل کیاجہاں کے ڈاکٹرس نے اس کی نارمل زچگی کی۔