نئی دہلی،4 جنوری (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں مسٹر کجریوال نے خود یہ جانکاری دی ہے انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں کورونا مثبت پایا گیا ہوں وائرس کی ہلکی
علامات ہیں. گھر میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے جو لوگ پچھلے کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں وہ خود کو الگ تھلگ رکھیں اور اپنا ٹسٹ کرائیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کجریوال نے پیر کو بغیر ماسک پہنے اتراکھنڈ میں ریلی نکالی تھی۔