نئی دہلی ، 15 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن سے اموات کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں 'کووڈ وبا اور حکومت کے اقدام' پر ایوان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حکمت عملی سے اس وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور اب تک کامیاب رہی ہے۔ حکومت کوووڈ 19 کے نئے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے معاملات اور اس سے لڑنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں ایوان کو ایوان
کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 13 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے پائے جاتے ہیں لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت یہاں صورتحال بہت بہتر ہے۔ کورونا کی وجہ سے زیادہ تر معاملات اور اموات مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اترپردیش ، دہلی ، آسام ، کیرالہ ، مغربی بنگال ، بہار ، تلنگانہ ، اوڈیشہ اور گجرات سے ہیں۔سرکاری کاوشوں سے کورونا انفیکشن پر روک تھام لگی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملات میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔