نئی دہلی،14مارچ(یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے دوسری موت کا معاملہ دارالحکومت دہلی کا ہے اور جس بزرگ خاتون کی اس سے موت ہوئی ہے،وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سے بھی متاثر تھیں۔
ان کا بیٹا پہلےسے ہی کورونا وائرس میں مبتلا
تھا۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے خصوصی سکریٹری سنجیو کمار نے ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس بزرگ خاتون کی موت ہوئی ہے،وہ کورونا سے متاثر ہونے کےساتھ ساتھ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی مبتلا تھیں اور ان کے بیٹے کو پہلے سے کوروناوائرس انفیکشن تھا۔