the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں جاری کمی کے درمیان 3.89 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفا یابی کی شرح بڑھ کر 86.23 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا 13 لاکھ 12 ہزار 155 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 58 لاکھ 9 ہزار 302 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،67،334 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ



افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 330 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران ، تین لاکھ 89 ہزار 851 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس کی وجہ سے ریکوری کی شرح 86.23 فیصد ہے۔ اب تک دو کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار 363 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس عرصے کے دوران 1،27،046 فعال معاملات کم ہوکر 32 لاکھ 26 ہزار 719 رہ گئے ہیں ۔
اس دوران 4،529 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 2،83،248 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 12.66 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.11 فیصد ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.