نئی دہلی،6مئی(یواین آئی)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی (آئی آئی ٹی)دہلی ،نے کورونا سے لڑنے کےلئے ایک سستا اور زیادہ کارگر ماسک بنایا ہے جس کا دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آئی آئی ٹی ٹیکسٹائل محکمے کے اسٹارٹ اپ کے تحت یہ ماسک بنایا گیا ہے جو اینٹی مائیکروبیریل ماسک ہے۔اس ماسک کو دھوکر50 بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔دو ماسک کی قیمت 299 روپے ہے جبکہ چار ماسک کی قیمت 598 روپے ہے۔آئی آئی ٹی کی سابق طلبہ اور نینو سولیوشن کمپنی کی
انوسویا رائے اور آئی آئی ٹی کے اسٹارٹ اپ پروجیکت کی ڈائریکٹر اور ٹیکسٹائل محکمے کی منگلا جوشی نے مل کر اس سوتی ماسک کو بنایا ہے جو 99 فیصد تک حفاظت کرتا ہے۔اس ماسک کو پہننے کے بعد اس سے سانس لینے میں کسی قسم کی مشکل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ یہ سوتی میں بنا ہندوستان کا پہلا مائکرو بیریل ماسک ہے جسے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسے ڈیٹرجنٹ سے دھوکر اور دھوپ میں سکھاکر پھرسے لگایا جاسکتا ہے۔اس کا پروڈکشن شروع ہوچکا ہے۔