نئی دہلی، 9 جولائی ( یواین آئی ) ملک میں کووڈ ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24،879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7،67،296 ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21،129 ہوگئی ہے۔
تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19،547 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 4،76،378 افراد صحت یاب
ہو چکے ہیں ۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 2،69،789 ایکٹو کیسز ہیں۔
کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6،603 کیسز درج کئے گئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،23،724 ہو گئی اور 198 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9،448 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 1،23،192 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا کے کیسز کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچتے ہی تامل ناڈو میں متاثرہ افراد کی تعداد 3،756 سے بڑھ کر 1،22،350 پر پہنچ گئی ہے اور اس دوران 64 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1700 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 74،167 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
جاری ۔ ک ج