the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دو عالمی جنگوں سے لرز اٹھنے کے بعد جس طرح دنیا میں امن کی نئی سوچ پیدا ہوئی، اسی طرح کورونا سے سہمی دنیا میں بھی ایک تبدیلی ناگزیر ہے، اس لئے دنیا میں مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے ہندوستان کو کورونا سے ’خود کفیل‘ بنانے کا موقع ملا۔
مسٹر مودی نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اور یہ تبدیلی کسی ہوگی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن تبدیلی آئے گی اور ہندوستان اس تبدیلی میں خاموش نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آنے والی تبدیلی کے اس ماحول



میں ہندوستان کو اپنی مضبوط موجودگی ظاہر کرنی ہوگی۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ آبادی کی بنیاد پر ہم دنیا میں مضبوط ہیں، لیکن ہم صرف آبادی کی بنیاد پر عالمی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ہیں، لہذا دنیا کے سامنے اپنی مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے ، ہمیں ایک خود کفیل ہندوستان بننا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کا اصول کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت نے نہیں دیا ہے، بلکہ یہ اصول ہمیں ’سروے بھونتو سکھینا‘ کی سوچ سے ملا ہے، دنیا میں سب خوشحال رہیں یہ اصول ہمیں ہمارے ویدوں اور اپنشیدوں سے ملا ہے اور ہمارے فخر کا یہ احساس آج ہمارے لئے خود خود کفیل بننے کے کام آرہا ہے اور فارمیسی میں ہم دنیا کے سب سے آگے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.