نئی دہلی،2مئی(یواین آئی)چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے ہفتے کو کہا کہ کورونا کا عالمی سطح پر بحران ہندوستان کے کاروباریوں کےلئے بین الاقوامی بازار میں جگہ بنانے کا ایک موقع ہے۔
مسٹر گڈکری نے فکی خاتون تنظیم کی ایک سویوینئرجاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپ،امریکہ،جاپان اوردیگر ترقی یافتہ ملکوں کی کمپنیاں
اور ڈائریکٹر چین چھوڑنا چاہتے ہیں۔ہندوستان کے کاروباریوں کےلئے یہ ایک اچھا موقع ہے جب بھی ان کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے اتحاد کرکے اپنے کاروبار کو بین الاقوامی بازار میں قائم کرسکتے ہیں۔اس سویوینئرمیں چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیان صنعتوں کے شعبہ میں کامیاب 100 خواتین کی معلومات دی گئی ہے۔اس موقع پر خواتین تنظیم کی صدر ہرجندر کور تلوار بھی موجود تھی۔