جنیوا،13 مئی (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار رپورٹ 2020 میں خبردار کیا ہے کہ سال 2030 تک مسلسل ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جس میں پیش رفت اب تک ہوئی ہے اسے کورونا نا وبا کافی چوٹ پہنچا سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادھانوم گیبریسیس نے اس رپورٹ کا حوالہ
دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ صحت کے شعبے میں کافی ترقی کی جا چکی ہے لیکن جو ترقی ہونی چاہئے تھی وہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے اب اسے اور نقصان پہنچ سکتا ہے اور ایک اچھی بات یہ ہے کہ دنیا میں لوگ اب لمبی عمر اور صحت مند زندگی جی رہے ہیں لیکن یہ افسوسناک بات بھی ہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کی رفتار کافی سست ہے۔