واشنگٹن ، 18 مئی (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں کورونا کی ہلاکتوں میں 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور نئے معاملات میں بھی کمی درج کی گئی ہے جواس وبا کی شروعات سے لیکر اب
تک کے سب سے کم اعداد و شمار ہیں۔
مسٹر بائیڈن نے بتایا ، "اپریل 2020 میں وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار ، تمام 50 ریاستوں میں کورونا کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، اور کورونا کی اموات میں بھی 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔