میکسیکو سٹی،26 مارچ (یواین آئی) میکسیکو میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 584 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 2،00،211 ہوگئی۔
میکسیکو کی
وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا اور مہلک ترین وائرس کے 5،787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24،9،459 ہوگئی ہے۔