the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے 1113 نئے کیسز کے سامنے آنے سے تشویش بڑھ گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ بدھ کے روز مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں بھی جزوی طور پر بہتری درج کی گئی ہے۔
دہلی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1,113 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد 1,48,504 تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کو محض 707 نئے کیسز درج کیے گئے لیکن منگل کے روز ان کی تعداد بڑھ کر 1,257 ہو گئی ہے۔
اس دوران 1,021 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1,33,405 ہو گئی ہے۔ ملک میں دہلی ریکوری کے معاملے میں سر فہرست ریاست ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران ریکوری شرح میں جزوی طور پر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی کی ریکوری شرح



پیر کو بڑھ کر 90.09 فیصد ہو گئی تھی جو منگل کے روز کم ہو کر89.81 فیصد تک پہنچ گئی لیکن آج جزوی طور پر بہتری کے ساتھ 89.83 فیصد ہو گئی۔
دہلی میں کورونا وائرس سے آج 14 افراد ہلاک ہوئے۔ قومی دار الحکومت میں اس مہلک وائرس سے اب تک 4,153 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
دار الحکومت میں کنٹینمینٹ زون کی تعداد میں آج 30 کے اضافہ ہونے سے 523 ہو گئی۔ دہلی میں فعال کیسز بھی گذشتہ روز 10,868 سے 78 بڑھ کر آج 10,946 رہ گئی ہے۔ کل کیسز میں سے 5598 ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ دار الحکومت کے مختلف اسپتالوں کے 13,963 بیڈ میں سے 10,612 خالی ہیں اور 3351 کورونا مریضوں کا علاج اسپتالوں میں جاری ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18,894 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا۔ قومی دار الحکومت میں کورونا کے 12,42,739 سیمپل کا اب تک ٹیسٹ ہو چکا ہے اور 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 65 ہزار سے بڑھ کر 65,407 ہوگیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.