نیو یارک 3 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای)
کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کوویڈ 19 سے 2711603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 128385 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
امریکہ کا نیویارک اس مہلک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔