ماسکو ،9 جولائی ( یواین آئی ) برازیل میں کورونا وائرس کے 44571 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1713160 پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع فراہم کی ۔
وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 1223 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی
تعداد 67964 پہنچ گئی ہے ۔ وزارت کے مطابق اب تک 1020901 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
برازیل امریکہ کے بعد سب دنیا کا دوسرا ایسا ملک ہے یہاں کورونا وائرس کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارہ ٔ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو وبا قراردے د یا تھا۔
یواین آئی ۔ ک ج