قاہرہ ، 3 اگست (ژنہوا) ایران میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 309،000 ہوگئی ، جب کہ سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی طور پر 279،000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خلیجی ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ایران میں اس وبا کے 2،685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 309،437 ہوگئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں 208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،
جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 17،190 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 268،102 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 357 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 278،835 ہوگئی ہے ، جبکہ اسی عرصہ میں 30 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،917 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 2533 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ مجموعی تعداد 240،081 ہوگئی ہے۔
ژنہوا،اظ