نئی دہلی، 16جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔
19) کے کیسز پیر کی رات 10 لاکھ سے تجاوز کر گئے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح تقریباً 63 فیصد
زیادہ ہے یعنی اب تک 6.34 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
آج ملک میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 63.29 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 2.55 فیصد ہے۔