اسلام آباد، 8 جون (یو این آئی) پاکستان کورونا وائرس (کووڈ -19) کے معاملے ایک لاکھ کی تعداد کو پار کرتے ہوئے دنیا بھر میں انفیکشن کے معاملے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پیر کو 15 ویں نمبر پر پہنچ گیا اور اب تک 2000 سے زیادہ لوگوں کی موت
ہو چکی ہے۔
پاکستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 103671 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2067 ہو گئی ہے۔
سعودی عرب میں اب تک 101914 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 712 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔