حیدرآباد28اپریل(یواین آئی) ڈائرکٹر صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹر سرینواس راو نے واضح کیا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بہتر
نتائج سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے آئندہ تین تا چار ہفتے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔
اس عرصہ کے دوران عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔