لکھنؤ:25مارچ(یواین آئی)کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 21 دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام الناس کے تعاون سے نہ صرف اس مہلک بیماری سے نجات ملے گی بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کا بھی راستہ کھلے گا۔
مسٹر یادو نے کورونا
وائرس سے لڑنے کے لئے اپنے پارلیمانی حلقے کے اعظم گڑھ میڈیکل کالج کے لئے ایک کروڑ روپئے دینے کااعلان کیا۔
اس ضمن میں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا"میڈیکل کالج کے سبھی ڈاکٹروں، طبی ملازمین کے پرسنل پروٹکشن اکوپمنٹ اور کرونا جانچ کی ٹسٹنگ کٹ کے لئے ایک کروڑ روپئے دیتے ہوئے میں عوام سے اس مشکل گھڑی میں تعاون کی اپیل کرتا ہوں"۔