حیدرآباد20اپریل(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی حالت مستحکم ہے جو گذشتہ روز کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔
وزیراعلی اپنے فارم ہوز میں الگ تھلگ ہوگئے ہیں
جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
چندرشیکھرراو کے شخصی معالج ڈاکٹرایم وی راواورڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور درکار علاج کی سہولت ان کو فراہم کی جارہی ہے۔