نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ اور مسلح افواج کے درمیان تال میل اوراشتراک بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر بحیثیت قوم خطرات اور چیلنجوں کا جواب دینا مشکل ہے۔
پیر کو منصوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں 28 ویں مشترکہ سول ملٹری ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت
پرانے نظریے کو پیچھے چھوڑ کر نئے ویژن سے اشتراک یعنی مل جل کر کام کرنے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ نتیجتاً معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی کے ثمرات مل رہے ہیں۔
ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے پرانے نقطہ نظر کو ہٹا کر ایک نئے وژن کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کا نقطہ نظر یہ ہے کہ اکیلے کام کرنے کی بجائے مل کر کام کریں۔ اب جس نئے انداز کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں، اس میں سماج کا ہر طبقہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔