the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے کہا ہے کہ ندیوں اور سمندروں سے پلاسٹک کے کچرے کو ختم کرنے کے لیے راشٹریہ سوچھ گنگا مشن اور جزیروں کے مقامی حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کیا جانا چاہئے۔
جمعہ کو یہاں دریاؤں اور سمندروں سے پلاسٹک کے کچرے کے خاتمے کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار نے بتایا کہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ اقوام متحدہ کے 17 ملینیم ڈیولپمنٹ اہداف میں سے 14 کو حاصل کرنے میں معاون ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گنگا



ندی اور ساحلی علاقوں میں پلاسٹک کا سراغ لگانے کے لیے راشٹریہ سوچھ گنگا مشن اور جزیروں کے مقامی حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کیا جانا چاہیے۔
کانفرنس میں نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت نے بتایا کہ پلاسٹک معاشرے میں ایک لعنت بن چکا ہے۔ اس کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2022 تک سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کا عہد کرنے میں ایک سرخیل ملک ہے۔ پلاسٹک مینجمنٹ میں انوویشن پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فروغ دیا جانا چاہیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.