نئی دہلی، 07 اپریل (یو این آئی) ہندوستان اور نیپال کی عدلیہ کے درمیان باہمی تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے پر پیر کو دستخط کئے گئے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے آج نیپالی
سپریم کورٹ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
بیان کے مطابق ایم او یو پر نیپال کے چیف جسٹس جسٹس پر کاش مان سنگھ راوت اور چیف ایم جسٹس آف انڈیا جسٹس سنجیو کھنہ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔