واشنگٹن، 9 مئی (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر امانوئل میكرون سے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات کی جانکاری دی۔
دونوں رہنماؤں نے فون پر ہو نے والی بات چیت میں مغربی ایشیا سے منسلک کئی اہم ایشوزپر
بات چیت کی۔ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر میكرون کے درمیان یہ بات چیت امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلہ کے پیش نظر کافی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے امریکہ کو اس معاہدہ میں برقرار رکھنے کی کوشش کے باوجود مسٹر ٹرمپ نے اس سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
رائٹر،اظ